راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی میں کارروائی کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع وڈھ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔













