لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔
ترجمان میو اسپتال کے مطابق ڈاکٹر نعمان کشمیر بلاک، اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے کے حملے کا نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ پر 2 زخم آئے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نعمان کو ریبیز سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔
متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔












