خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں
اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غیر قانونی کان کنی کے باعث خیبرپختونخوا کو 8 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ معدنیات کے لیز ہولڈرز سے واجبات کی عدم وصولی سے 81 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوائنٹ وینچر کا منافع جمع نہ ہونے سے صوبے کو 58 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا، جبکہ نادہندہ ٹھیکیداروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات بھی وصول نہیں کیے جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری اراضی کا کرایہ انتہائی کم وصول کرنے کے باعث بھی 14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔













