کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 87 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 190.89 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے بڑھ کر 192.50 پیسے ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 188.66 توقف پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/hIGfWVBnAt pic.twitter.com/AmQJ0izGyH
— SBP (@StateBank_Pak) May 11, 2022
واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث قرضوں کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔ اس وقت قرضوں کا دباؤ 4 ہزار ارب روپے بڑھ چکا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پہلے دن میں اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کو چھوڑنا شروع کردیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے دوران ساڑھے چار سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔