سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو فروخت ہو رہا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت مین 42 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے۔ صرافہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی کے بعد 1987 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان مین سونے کی قیمت یں معمولی کمی آئی ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
خیال رہے کہ ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے، بیرونی ادائیگیوں کے باعث ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 21 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 49 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 65 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔