پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں پھر سے سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں اور سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 100 روپے کا اٖضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونا مہنگا ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 31 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2091 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے میں سونے کی قیمتوں میں کافی اتار چڑاؤ دیکھا گیا تھا البتہ مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ دسمبر کے ابتداء میں ہی چھٹی کے دن ہی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 3ہزار روپے فی تولہ سے زائد مہنگا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ ملک مین سونے کی ڈیمانڈ میں اضافہ بھی قیمتیں بڑھنے کا سبب بنا ہے۔
ملک میں اس وقت شادیوں کا سیزن ہے اور شادیوں میں سونے کی کریداری میں اضافہ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سونے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔