تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دہندگان میں سب سے آگے

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — وفاقی ٹیکس آمدن سے متعلق جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا جا رہا ہے، جو ٹیکس دہندگان کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ میں تنخواہ دار ملازمین نے مجموعی طور پر 499 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، جو کسی بھی دوسرے شعبے سے وصول شدہ ٹیکس سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمدات کے شعبے سے صرف 96 ارب 36 کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔ جائیداد کی فروخت سے 110 ارب 18 کروڑ روپے ٹیکس حاصل ہوا، جبکہ جائیداد کی خریداری پر 109 ارب 68 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔ اسی طرح تھوک (ہول سیل) کاروبار سے 22 ارب 36 کروڑ روپے اور پرچون (ریٹیل) کاروبار سے 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ صنعتی یا کاروباری شعبوں کے مقابلے میں تنخواہ دار افراد ٹیکس کی ادائیگی میں سب سے زیادہ کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے تنخواہ دار طبقے پر مالی دباؤ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو غیر رسمی معیشت اور ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ٹیکس کا بوجھ منصفانہ انداز میں تقسیم ہو۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 دن ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 دن ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago