جدہ (ایم وائے کے نیوز) — سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال خطبہ حج کو 35 مختلف عالمی زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان براہ راست یہ عظیم پیغام اپنی زبان میں سمجھ سکیں۔
وقوف عرفہ کے دن مسجد نمرہ سے دیا جانے والا خطبہ حج اسلام کا ایک نہایت اہم پیغام ہوتا ہے، جسے اب جدید ذرائع ابلاغ کی مدد سے مزید وسیع پیمانے پر دنیا تک پہنچایا جا رہا ہے۔ وزارت کے مطابق، ترجمہ کی جانے والی زبانوں میں اردو، انگریزی، فارسی، فرانسیسی، ترکی، چینی، روسی، بنگالی، انڈونیشین اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔ اس حوالے سے حرمین شریفین کے دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسلام کی اعتدال پسندی، امن، اور اخوت کے پیغام کو ہر مسلمان تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
شیخ السدیس کے مطابق، اس سال تقریباً 50 لاکھ افراد دنیا بھر سے خطبہ حج کو براہ راست سننے کے قابل ہوں گے۔ اس ترجمے کو صرف ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے ہی نہیں بلکہ آن لائن اسٹریمنگ، موبائل ایپس، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جائے گا۔ اگرچہ ماضی میں بھی خطبہ حج کے ترجمے کیے جاتے رہے ہیں، تاہم اس مرتبہ ترجمہ شدہ زبانوں کی تعداد، نشریاتی ذرائع، اور ترسیل کی وسعت کو غیر معمولی طور پر بڑھایا گیا ہے، جسے عالم اسلام میں سراہا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…
ایک بیان میں وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق ایل پی جی کی قیمت…
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں اپنے وکیل سے ملاقات کے…