مارکیٹ ذرائع کے مطابق صرف ایک دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 54 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 746 سے بڑھ کر 800 روپے ہوگئی۔ تاہم شہر کے بعض علاقوں میں مرغی کا گوشت 880 روپے فی کلو بھی فروخت ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہیں، لیکن رمضان اور عید کے سیزن میں 840 روپے فی کلو تک بھی فروخت کیا جا چکا ہے۔ اب رمضان گزرنے کے بعد بھی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری زراعت پنجاب نے مرغی کی قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے اور دو الگ الگ سرکاری نرخ نامے جاری ہونے پر نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کے خلاف کارروائی اور عوام کو صرف سرکاری ریٹ پر گوشت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ "مرغی اب ہماری پہنچ سے باہر ہو چکی ہے، یہ غریب کا گوشت تھا، اب لگتا ہے صرف فریزر میں دیکھنے کو ملے گا!”
سوات(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دریائے سوات میں اچانک آنے والے ہولناک ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو بالآخر لاہور ہائیکورٹ…
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…
بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…