راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کی بڑی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 8 خوارج ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج کا ایک گروپ گزشتہ رات افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، مستعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے تاکہ ایسی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں کردار ادا کرے گی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…