کراچی (ایم وائے کے نیوز) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ، جو گزشتہ کئی ماہ سے سرپلس رہا، ایک مرتبہ پھر خسارے کا شکار ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا، جب کہ اپریل میں یہی اکاؤنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس میں تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارے میں اضافے نے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ ڈالا ہے، جس کی وجہ سے مثبت رجحان دوبارہ منفی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ تاحال ایک ارب 81 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔
ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتری کا دارومدار درآمدات و برآمدات میں توازن اور ترسیلات زر کے تسلسل پر ہے، اور آئندہ مہینوں میں تجارتی پالیسیوں میں استحکام اس خسارے کو دوبارہ سرپلس میں تبدیل کر سکتا ہے۔
امریکا کے سرکاری دورے پر موجود چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں اہم…
تہران (ایم وائے کے نیوز ٹی وی ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ان…
اوٹاوا (ایم وائے کے نیوز) کینیڈا میں ہونے والی جی 7 سمٹ کے دوران دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں…
کوئٹہ (ایم وائے کے نیوز) – مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی نے پاکستان…
نیویارک (ایم وائے کے نیوز) — انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس…