Categories: Carsاہم خبریں

اسمگل شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے نیا قانون تجویز، چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ کی گئی تو کیا ہو گا؟ بڑا فیصلہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) وفاقی حکومت نے اسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے نیا قانون تجویز کر دیا ہے جس کے تحت چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ یا تبدیلی کی صورت میں گاڑی کو اسمگل شدہ تصور کیا جائے گا اور فوراً ضبط کر لیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق اگر کسی گاڑی کے چیسس نمبر میں کٹ اینڈ ویلڈ کیا گیا ہو یا اس میں ایسا کوئی مواد بھرا گیا ہو جو اس کی اصل حالت کو چھپانے کے لیے استعمال ہوا ہو، تو اسے اسمگل شدہ گاڑی سمجھا جائے گا چاہے وہ کسی بھی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہو۔

قانون کے تحت گاڑیوں کی فارنزک تحقیقات کی جائیں گی تاکہ چیسس نمبر کی اصلیت کا پتا لگایا جا سکے۔ اگر تحقیقات میں ثابت ہو جائے کہ چیسس نمبر میں ردوبدل کیا گیا ہے تو ایسی گاڑی فوری طور پر ریاست کی تحویل میں لے لی جائے گی۔ مجوزہ قانون کا مقصد اسمگلنگ، گاڑیوں کی چوری اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام ہے تاکہ سڑکوں پر صرف قانونی اور محفوظ گاڑیاں ہی چل سکیں۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کسی گاڑی کی خریداری سے اجتناب کریں جس کے چیسس نمبر میں غیر معمولی تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی خریدنے سے پہلے اس کی فارنزک چیکنگ ضرور کروائیں تاکہ کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے اور کار مارکیٹ کو شفاف بنانے میں مدد دے گا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago