Friday, August 12, 2022, 1:49 am
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

بچوں اور بڑوں کے لئے اخلاق و ادب کی اہمیت

in کالم
0 0
0
بچوں اور بڑوں کے لئے اخلاق و ادب کی اہمیت
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022

اخلاق کامیابی کی وہ کُنجی ہے جس سے دنیا کی ہر مشکل کا ہر دروازہ کھولنا ممکن ہے، آپ اس کُنجی سے کسی بھی انسان کے دل میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں مگر یہ تب ہی ممکن یے جب سچے دل اور پوری سچائی کے ساتھ لالچ کے بغیر عمل کیا جائے۔
اخلاقی تربیت وہ تربیت ہے جو انسان کو چاند ستاروں کی طرح روشن کر سکتی ہے۔ اخلاقی تربیت کی ابتدا ماں کی گود سے شروع ہوکر خاندان کے باقی افراد اور دیگر قریبی رشتہ داروں کے درمیان پروان چڑھتی ہے اور بعد میں نسل در نسل کا کام سر انجام دیتی ہے۔ پُرانے وقتوں میں بچوں کی تربیت پر خاص توجہ مرکوز رکھی جاتی تھی اور اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا تھا کہ بچے میں منفی اوصاف کا خاتمہ ہو اور اسکی شخصیت مثبت اوصاف کی حامل بنے۔ اس زمانے میں تعلیم کا دوسرا نام تربیت تھا، اخلاقی ذمہ داری سب سے زیادہ بچے کے والدین اور اساتذہ پر عائد ہوتی تھی، اس کے بعد اخلاقی تربیت کی ذمہ داری اسکول، کالج یا یونیورسٹی کے اساتذہ کی ہے۔ مگر جب تک اساتذہ اعلٰیٰ اخلاق و کردار کا عملی نمونہ نہ ہوں وہ شاگردوں کی تربیت نہیں کر سکتے۔
اخلاقیات کا سبق سیکھنے کے لئے ہمیں ہمارے پیارے نبیؐ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ اخلاقتیات میں ہمارے لئے اس سے بہتر کوئی عملی نمونہ نہیں۔ رسول اللّٰہ نے فرمایا کہ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو اخلاق میں بہتر ہوں۔ ایک مقام پر آپؐ نے فرمایا کہ ہر دین کا ایک خلق ہوتا ہے اور اسلام کا خلق حیاء ہے اللّٰہ تعالٰیٰ نے قرآنِ مقدس میں نبی کریمؐ کے خلقِ عظیم کی عظمت یوں بیان فرمائی ہے ” بے شک آپکو خلق عظیم عطا کیا گیا ہے” بے شک نبی کریم ؐ کی کی سیرت ہم مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔
ایک اور مقام پر ارشادِ باری تعالیٰ ہے “اے نبیؐ یقیناٙٙ آپ اخلاق کی اعلی قدروں پر فائز ہیں ۔ ایک اور جگہ ارشاد ہو کہ عمدہ اخلاق والے ہی جنت کے حقدار ہیں، کسی کا دل دُکھا کر، اسے رُلا کر انسان کو عزت مل سکتی ہے اور نہ کسی دل میں جگہ مل سکتی ہے۔ ایسے بندے کی اس سے بڑی سزا کیا ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر منہ پھیر لیں یا راستہ بدل لیں۔
اخلاق کسی قوم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی سی حثییت رکھتا ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہو۔ اخلاق دُنیا کے تمام مذاہب کی مشترکہ میراث ہے جس پر کسی کا اختلاف نہیں۔ انسان کو جانوروں سے ممتاز کرنے والی اصل شے اخلاق ہے۔ اچھے اور عمدہ اوصاف وہ کردار ہیں جن کی قوت پر قوموں کا وجود، استحکام اور بقاء کا انحصار ہوتا ہے۔ معاشرے کے بناوّ اور بگاڑ سے قومیں براہ راست متاثر ہوتی ہیں۔ معاشرہ اصلاح پذیر ہو تو اس سے ایک قوی، صحت مند اور با صلاحیت قوم وجود میں آتی ہے۔ اور اگر معاشرہ بگاڑ کا شکار ہو تو اسکا فساد قوم کو گھن کی طرح کھا جاتا ہے۔
انسان کی عقلی قوت جب تک اس کے اخلاقی رویوں کے ماتحت کام کرتی ہے تمام معاملات ٹھیک چلتے ہیں اور اگر اسکے منفی جذبے اس ہر قابو پا لیں تو یہ نہ صرف اخلاقی وجود سے ملنح والی روحانی توانائی سے اسے محروم کر دیتے ہیں بلکہ اسکی عقلی استعداد کو بھی آخر کار کُند کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرہ زندگی کا روپ دھار لیتا ہے اور معاشرہ انسانوں کا نہیں بلکہ انسان نما درندوں کا منظر پیش کرنے لگتا ہے، یہ سب اخلاقی بے حسی کا نتیجہ ہے انسان کی اخلاقی حِس اسے اہنے حقوق فرائض سے آگاہ کرتی ہے۔
اسلام میں ایمان و اخلاق دو الگ الگ چیزیں نہیں ہیں۔ ایک مسلمان کی پہچان اخلاق سے ہی ہوتی ہے اگر اخلاق نہیں تو وہ مسلمان نہیں۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا ایک مسلمان ایمان کا تو دعویٰ کرئے مگر اخلاقیات سے عاری ہو۔
اخلاق اور ذمہ داری کا بھی آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے اعلیٰ اخلاق انسان کے اعلیٰ ظرف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ضروری ہے کہ والدین بچوں کو شکریہ اور معاف کیجئے گا جیسے الفاظ کہنا سیکھائیں۔ شکریہ اور مہربانی جیسے الفاظ گھر میں کہنا اتنا ہی ضروری ہیں جتنا کہ باہر علاوہ ازیں یہ سماجی طریقے سماجی زندگی میں سہولتیں پیدا کرتے ہیں۔ محفلوں اور مجلسوں میں انہیں پسندیدگی کی نظرسے دیکھا جاتا ہے خواہ وہ رسمی طور پر ہی کیوں نہ برتے جائیں لیکن اگر یہی الفاظ گرم جوشی سے کہے جائیں تو بچے کو اپنے بڑوں اور بچوں کو دوست بنانے میں سہولت ہوتی ہے۔
بچوں کی فطرت میں جلد بازی ہوتی ہے اس لئے اگر کسی وقت کوئی بچہ مقررہ اخلاقی ضوابط خلاف ورزی کرئے تو اسے سزا نہ دینی چاہیے۔ مناسب یہ ہے کہ بچے سے مہربانی اور شکریہ جیسے الفاظ خود کہہ کر اسے اخلاق و اداب سیکھائے جائیں۔ مارنا سزا دینا اور بُرا بھلا کہنا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ اگر والدین کو شکریہ وغیرہ جیسے الفاظ کہلوانے ہی میں خوشی ہوتی ہے تو اور بات ہے ورنہ بچے کی آنکھوں میں احسان مندانہ مُسرت ہی بہت کافی ہوتی ہے۔
عمر کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ برتاوّ اور آداب و اخلاق میں بھی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ انھیں تعلیم دینے کے لئے اپنے آپکو بطور نمونہ پیش کیجئے۔ جس بچے کو صبح محبت، پیار اور مُسکراتے ہوئے سلام کہا جاتا ہے اور رات کو سوتے وقت شب خیر کہا جاتا ہے وہ بھی دوسروں کو سلام کرتا اور جاتے وقت خدا حافظ کہتا ہے۔ بچوں کی زبان سے والدین کے پیار اور ہمدردی بھرے جملے انکی خوش اخلاقی اور شائستگی کا بہترین ثبوت ہیں۔
اُستاد علم کا سر چشمہ ہوتا ہے قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اساتذہ کا درجہ باپ کی طرح ہے اور اسے اپنے طلبہ کے ساتھ باپ کی طرح شفقت کا رویہ اختیار کرنا چاہیے، ان سے محبت کرنی چاہیے۔ اُستاد کو چاہیے کہ طالب علموں کی سمجھ اور ادراک کے مطابق ایسے الفاظ میں خطاب کرئے جسے وہ سمجھ سکیں اور انکی سمجھ سے بالا تر چیزیں بھی نہ بتائیں ورنہ وہ اسی میں الجھ کر رہ جاتے ہیں کیونکہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ نے فرمایا کہ لوگوں کو وہی باتیں بتایا کرو جن کو وہ پہچانتے ہوں اور اسکی معرفت رکھتے ہوں۔ ہر معلم اور معلمہ کو چاہیے کہ بچوں کی تربیت کے لئے ان طریقوں کو زیرِ عمل لائے جو قرآنِ مقدس اور سُنتِ مطہرہ میں مذکور ہیں۔ مسلمان نسل کو کامیابی اور ترقی کی منزلیں طے کرانے کے لئے قرآن و سُنت سے رہنمائی لیجئے۔ اس جوان نسل تہذیب یافتہ، بہادر اور جری ہوگی اور وہ سب ملکر اپنے دین اور اُمت کا دفاع کریں گے۔

بقلم: امتل ھدیٰ

Tags: Amtul HudaColumn WriterColumnistImportance Of EthicsLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

کورونا وائرس اور محکمہ پولیس کی خدمات

Next Post

گلوبل وارمنگ اور پاکستان

مزیدخبریں

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی
کالم

حکومت کو ان مسائل پر توجہ دینا ہوگی

08/10/2022
بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ
کالم

بھیڑیا ایک غیرت مند درندہ

08/10/2022
شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے
کالم

شعیب اختر ہمارے قومی ہیرو ہیں، انکی تذلیل کی قوم مذمت کرتی ہے

08/10/2022
چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے
کالم

چھاتی کے سرطان کے متعلق آگاہی کیسے ممکن ہے

08/10/2022
پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں
کالم

پاکستان، آئی ایم ایف کے شکنجے میں

08/10/2022
پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت
کالم

پیارے نبیؐ کا کردار اور اُنکی اُمت

08/10/2022
Next Post
گلوبل وارمنگ اور پاکستان

گلوبل وارمنگ اور پاکستان

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

غزہ پر حملہ: میڈیا کیوں آنکھیں بند کر لیتا ہے؟

08/10/2022

مسلمز (1)

امریکی مسلمان مردوں کے قتل میں مشتبہ شخص پر فرد جرم عائد

08/10/2022

75 (4)

پاکستان کی 75 ویں سالگرہ اور سیاسی بحران

08/10/2022

کامن ویلتھ

پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز میں مزید کامیابی

08/10/2022

Gaza

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی دوسرے روز بھی غزہ پر بمباری

08/10/2022

rain

آج سے مزید بارشیں: ملک میں مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا

08/09/2022

July 2022
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jun   Aug »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist