بدھ, مئی 31, 2023, 9:37 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، پی ٹی آئی ایک اور مشکل میں پھنس گئی

in کالم
0 0
0
راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل، پی ٹی آئی ایک اور مشکل میں پھنس گئی
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

وزیرِ اعظم پاکستان کو کیا خبر تھی کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا پنڈوراباکس اس طرح کھلے گا کہ پانامہ بھی ماند پڑ جائے گا۔ اس میگا اسکینڈل سے متعلق ہوش ربا انکشافات تقریباٙٙ میڈیا کے ہر فورم پر ڈسکس ہو رہے ہیں۔ کرپشن کی اس دیگ پر سے ڈھکنا کمشنر راولپنڈی گلزار حُسین کی رپورٹ نے ہٹایا، انکی رپورٹ پڑھ کر لرزہ طاری ہو جاتا ہے کہ وطنِ عزیز میں مافیاز اس قدر طاقت ور اور بارسوخ ہو چکا ہیں کہ بھولے بادشاہوں کے اقتدار تک کھا جائیں اور ڈکار نہ لیں۔ گلزار حُسین کی انکوائری رپورٹ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، یہ رپورٹ اس افسوس ناک حقیقت کی غماز ہے کہ کرپٹ عناصر کس طرح مل کر راتوں رات عوام کی جیب سے کھربوں روپے غائیب لیتے ہیں۔
میرے خیال سے پاکستان کے مقدر میں یہ بات لکھ دی گئی ہے کہ اگر پاکستان میں آسمان سے اُتر کر بھی حکومت آئے گی تو وہ بھی سکینڈلز میں ہی رہے گی، اس حساب سے یہ حکومت کیسے سکینڈلز سے پاک صاف رہ سکتی تھی۔ اس لئے موجودہ حکومت کا آٹا، چینی، پٹرول، آئی پی پیز،، ادویات سکینڈل کے بعد چھٹا بڑا سکینڈل راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل بھی حاضرِ خدمت ہے۔ لیکن اس حکومت اور سابق حکومت کے درمیان ایک واضح فرق ضرور ہے کہ سابقہ ادوار میں جو بھی سکینڈلز منظرِ عام پر آتے، اُنہیں یا تو چُھپا لیا جاتا یا اُس کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جاتی اور سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا۔ لیکن موجودہ حکومت اس حوالے سے ذرا ہٹ کر کام کر رہی ہے کہ وہ ہر آنے والے ہر سکینڈل کی رپورٹ خود ہی منظرِ عام پر کر کے اپنی صفوں میں موجود مافیا کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ موجودہ سکینڈل راولپنڈی رنگ روڈ کی رپورٹ بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں وہی روایتی اور پُرانے طریقے سے پیسہ کمانے کے انکشافات کئے گئے ہیں۔
اس منصوبے کے گزے وقت میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑھتی ٹریفک کے دباوّ کو کم کرنے کے لئے منظوری دی گئی تھی جس کے تحت راولپنڈی کے علاقے روات سے ایک سڑک تعمیر کی جانی تھی جسے راولپنڈی شہر کے باہر سے ہوتے ہوئے ترنول کو جی ٹی روڈ اور پھر موٹروے کو ملانا تھا۔ اس رنگ روڈ کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ جانے والی ٹریفک بالخصوص ہیوی ٹریفک نے رنگ روڈ استعمال کرنا تھا جسکی وجہ سے اسلام آباد ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا دباوّ کم ہونا تھا۔ اس منصوبے کے لئے پیسوں کا بندوبست بھی ہو چکا تھا لیکن گزشتہ دور میں اس منصوبے پر عملی طور پر آغاز نہیں ہو سکا تھا اور 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کے اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا، پھر اس منصوبے میں 26 کلومیٹر کا اضافہ ہو گیا اور اس اضافے کا نہ ہی وزیرِ اعظم کو علم تھا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو، اس لحاظ سے دونوں کے ساتھ انکی کابینہ نے ہاتھ کر گئی اور انہیں خبر تک نہ ہونے دی۔ اب تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کہ اصل میں ہوا کیا ہے۔ پاکستان میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، وائٹ کالر کرائم کی تاریخ پاکستان بننے کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے، یہاں جب بھی یا جس دور میں بھی نئے پراجیکٹس، نہریں، ڈیم، بیراج اور سڑکیں بننا شروع ہوئیں حتیٰ کہ اگر کسی جگہ اسکول،کچہری یا منڈی بنتی تو اس جگہ کی فیزیبلٹی رپورٹ کے ساتھ وہاں کا نقشہ کھینچا جاتا اور اُسی نقشے کی حُفیہ طریقے سے نقل اپنے عزیزوں، دوستوں کو سرکولیٹ کر دی جاتی تو سرکاری ملازمین یا سیاستدانوں کے عزیزواقارب وہاں جا کر پہلے ہی سستے داموں زمینیں خرید لیتے۔ پھر جب مذکورہ پراجیکٹ بننا تو بہت دور جب اُس کا آغاز ہی ہوتا تو سستی زمینوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگتے اور انہی دہاڑیوں کی وجہ سے ہمارے غریب اور عوام دوست بیوروکریٹس اور سیاستدان دن دُگنی رات چوگنی ترقی کرتے چلے جاتے۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ بھی کچھ اسی طرح کی کہانی کے زمرے میں آ رہا ہے، اس منصوبے پر جب عمل درآمد کرنے کے لئے پیپر ورک شروع کیا گیا تب ہی یہ منصوبہ متنازعہ بن گیا۔ اس منصوبے میں ہونے والی بے قاعدگیوں اور مبینہ کرپشن کے متعلق جب وزیرِ اعظم عمران خان کو علم ہوا تو اُنہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کا کہنا بالکل درست ہے کہ اس ملک میں مافیا کا راج ہے۔ عمران خان خود ٹھیک ہیں بھی تو کیا حاصل، کیونکہ انکے اردگرد بھی مافیا کا ہی راج ہے جو انہیں درست سمت میں بڑھنے نہیں دیتے انہیں کام نہیں کرنے دیتے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے میں مبینہ طور پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی ذمہ داری اس وقت کے راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر وسیم علی تابش پر ڈال دی گئی اور لکھا گیا کہ دونوں افسران نے غیر قانونی طور پر دو سے تین ارب روپے اس منصوبے کے لئے زمین کی خریداری کی مد میں خرچ کئے۔ رپورٹ پڑھ کر ایسا لگتا ہے کہ منصونے کا مقصد رنگ روڈ بنانا نہیں تھا بلکہ اس کے ذریعے 10 ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے لوگوں سے کھربوں روپے جمع کرنے تھے۔ اس بہتی گنگا میں ہاوسنگ اسکیم کے ایجنٹوں نے بھی فائدہ اُٹھا کر ہاوسنگ اسکیموں کی فائلیں بیچ کر کروڑوں کمائے۔ اس مبینہ کرپشن کی داستان میں وزیرِ اعظم کے دو قریبی ساتھی زُلفی بخاری اور غلام سرور کا نام بھی ہے اور یہ ظاہر بھی ہے کہ اتنا سب کچھ حکومتی کرندوں کی سرپرستی کے بنا کیسے ممکن ہو سکتا تھا۔ مُلک بھر میں یہ مکروہ دھندہ نہ جانے کب سے چل رہا ہے لیکن سب کی آنکھیں بند ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اگر اس مافیا سے لڑنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو صرف راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے ذمہ داران کو ہی نہیں بلکہ ملک میں موجود ہر اس اسکیم، پراجیکٹ جس میں ملکی خزانہ اور عوام کو نقصان پہنچایا گیا ہے میں ملوث افراد کو نشانِ عبرت بنانے کے لئے موّثر اقدامات کریں تاکہ ملک کا پیسہ ان ناسوروں کے ہاتھوں ضائع ہونے سے بچ سکے۔
بقلم: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterRawalpindi Ring Road ScandalUrdu Column
Previous Post

روزی گیبرئیل، اک فرشتہ صفت خاتون پاکستان میں

Next Post

کیا تحریکِ انصاف واقعی تقسیم ہو گئی؟

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
کیا تحریکِ انصاف واقعی تقسیم ہو گئی؟

کیا تحریکِ انصاف واقعی تقسیم ہو گئی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی

05/10/2023

Pti-Karkon-imran-khan

تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں مقدمات درج،خواتین سمیت سیکڑوں کارکن نامزد

05/10/2023

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی

05/10/2023

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

جولائی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« جون   اگست »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!