دوستو یہ معقولہ عام فہم ہر زبان پر جاری و ساری رہتا ہے مگر اس معقولے کی مصداق شخصیت کے اندر جھانکنے کی کبھی کسی نے کوشش نہیں, چلئیے آج آپکو ملواتے ہیں برادر بھولے ریکارڈ سے جو اپنی طوفانی کامیڈی اور نٹھ کھٹ باتوں اور منفی کریکٹر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
برادر بھولا کو بچپن سے ہی مشہور ہونے کا شوق تھا مگر انہیں یہ معلوم نہیں تھا کا انکا لاجواب اور خوبرو حسِ مزاح انہیں اسقدر مشہور کر دے گا کہ جہاں جہاں پاکستانی دُنیا بسے گی وہاں وہاں انکے چاہنے والے بھی ہوں گے۔ برادر بھولا ہمیشہ سے نیگیٹو نیوز کا حصہ رہے ہیں مگر کبھی کسی نے انکی زندگی کے پازیٹو پہلووّں کو نہ جانا اور نا جاننے کی کوشش کی کیونکہ جو بندہ انسانیت کو ہنسا رہا ہوتا ہے اس سے انسانیت بے خبر ہوتی ہے۔
برادر بھولا خوبرو حسِ مزاح کے انوکھے اور واحد انسان ہیں جو بے پناہ محبت، پیار اور خلوص اپنے اندر سمائے ہوئے ہیں۔ جنکا مقصد صرف مسکراہٹ اور محبتیں بکھیرنا ہے۔ برادر بھولا، امن پسند، مثبت سوچ کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے میں لاجواب سماجی کردار کا حامل انسان ہے جسے بے پناہ محبت سے لوگ نواز رہے ہیں۔ برادر بھولا کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ اپنی بھرپور گفتگو سے محفل کو گرمائے رکھنے کا ہنر جانتے ہیں۔
میری دعا ہے کہ خدائے کریم برادر بھولے کو آباد رکھے اور لوگوں کو اسکے مثبت پہلووّں کو اُجاگر کرنے کی توفیق عنایت کرئے۔