جمعہ, مارچ 24, 2023, 3:21 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

‎فردوس جمال، پاکستانی شوبز انڈسٹری کا اچھوتا نام

in کالم
0 0
0
‎فردوس جمال، پاکستانی شوبز انڈسٹری کا اچھوتا نام
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ یہ الگ بات ہے کہ اسے کسی نے گل دستہ نہیں بنایا ورنہ فکرِ بہار اس مٹی کے خمیر ہی میں شامل ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ پشاور کی سرزمین نے زندگی کے ہر شعبے میں اور ہر دور میں ایسی ایسی شخصیات کو جنم دیا ہے جو نہ صرف اس صوبے کے لئے بلکہ پورے پاکستان کے لئے باعث افتخار بن گئی ہیں۔ یہ دُنیا کا قانون ہے کہ جو انسان کوشش کرتا ہے وہ ترقی کرتا ہے اور کامیابی پاتا ہے یعنی یہ تو طے ہے کہ کوشش کے بغیر نہ کسی انسان نے کامیابی حاصل کی اور نہ کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔ دُنیا میں جتنے بھی کامیاب اور ممتاز لوگ ہیں، یا گزرے ہیں ان سے پوچھیں یا انکی زندگی کا مطالعہ کریں کہ ان لوگوں نے یہ کامیابی کیسے حاصل کی؟ تو آپ کو ازبر ہو جائے گا کہ ان لوگوں نے کتنی کوششوں کے بعد یہ مقام پایا ہے ان کے پاس کوئی جادوئی چراغ نہیں تھا انہوں نے دن رات محنت کر کے کام کیا، مشقتیں برداشت کیں، زندگی کی سختیاں جھیلیں تب جا کے یہ لوگ کامیاب ہوئے۔ انہی کامیاب لوگوں میں پاکستان کی مایہ ناز شخصیت اور سینئیر ترین اداکار فردوس جمال صاحب ہیں جو 9 جو ن 1955 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ انکے والدگرامی کا نام باز محمد خان تھا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی سکول قصہ خوانی بازار سے حاصل کی جبکہ ایف اے اسلامیہ کالج پشاور سے کیا۔ انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز سترہ سال کی عمر میں پی ٹی وی پشاور سنٹر کے ایک پروگرام ہندکو سے کیا۔ جو ستر کی دہائی کے درمیان ریلیز ہوا۔ اسکے بعد آپ ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ ہو گئے۔ شروع زندگی میں شوق گلوکاری کا تھا مگر خدا نے صلاحیت اداکاری کی اندر چھپائے رکھی تھی جو وقت کے ساتھ ماند سورج اس طرح طلوع ہوئی کہ ساری فلم انڈسٹری کو اس سے منور کر دیا۔ فردوس جمال صاحب نے 1970 میں شوبز میں قدم رکھا اور آج تک برجمان ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے 300 سے زائد ٹی وی شوز، 200 سے زیادہ ریڈیو نشریات اور 50 سے زیادہ بہترین فلمیں بنائیں۔
انکے بہترین ڈرامے، بدنامی دے توئے، سائبان شیشے کا، من چلے کا سودا، محبوب، ساحل، پاگل احمق بیوقوف، اور وارث ہیں جن میں انہوں نے ادکاری کے جوہر دکھاۓ۔ اس کے ساتھ فلم چاندنی سے انہوں نے ایسی شہرت حاصل کی کہ شائد ہی ایسی کسی کو ملی ہو، اسی انتھک محنت کی بدولت 1986 میں جنرل ضیاء الحق سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کیا۔ آپ پاکستان کے واحد اداکار ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے پانچ بار بیسٹ ڈرامہ ایکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اسکے ساتھ لکس سٹائل ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹر بھی حاصل کیا۔ فردوس صاحب نہ صرف ٹیلی ویژن بلکہ اسٹیج اور ریڈیو کی بھی مشہور و مقبول شخصیت ہیں۔ یہ پاکستان کے نا صرف سینئیر ترین اداکار ہیں بلکہ پاکستان کا سرمایہ بھی ہیں۔ عزیزم فردوس جمال صاحب کو انگلش، پنجابی، پشتو اور اُردو پر مکمل عبور حاصل ہے۔ یہ اپنی ثقافت اور تہذیب سے محبت کرنےوالے انسان ہیں۔ عزیزم فردوس جمال صاحب ایسے فنکار ہیں جو علم دوست اور شائقِ مطالعہ ہیں، آپ مختلف موضوعات پر جامع مدلّل طریقے سے اظہارِ خیال کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انکی گفتگو سے علمیت، قابلیت اور ذہانت جھٹکتی ہے۔ آپ برحستہ اور موقع کی مناسبت سے اپنی بات کو آگے بڑھانے کے لئے اہلِ محفل کو متوجہ کرنے کا خوب ہنر جانتے ہیں۔فردوس جمال صاحب نے پیشہ وارانہ کمال اور فکر و دانش کے جمال سے مزین غنیمت کی عصری آبرو سمجھے جانے والی روشنیوں کی اُجاگر دُنیا میں اپنے فکروفن کی روشنی سے منفرد مقام حاصل کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ آپ خوبرو، دلکش اور بے مثال اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے دوست اور انتہائی سنجیدہ انسان ہیں۔ آپ ظاہری شکل و صورت کے علاوہ باطن کے بھی خوبصورت ہیں۔ آپ فطری طور پر عاجز طبع و خاکسار واقع ہوئے ہیں، آپ کسی پر بھی اپنی شخصیت کا رعب نہیں جماتے لیکن پھر بھی ان کے کام کے مقدار و معیار کی وجہ سے انکا نام ہمیشہ معتبر حوالے کے طور پر لیا جاتا ہے۔ میری رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ آپ جیسا درخشاں ستارہ میرے ملکِ پاکستان میں جھگمگاتا رہے جس کی خوبصورت روشنائی سے چھوٹے جگنو ہمیشہ فیضیاب ہوتے رہیں۔
دعا گو: کاشف شہزاد

Tags: Column WriterColumnistFirdous JamalKashif ShahzadLatest ColumnMyk News TvMyk Urdu ColumnPakistani Column WriterUrdu Column
Previous Post

برادر قیصر پیا، ہنسی کے بے تاج بادشاہ سے خوبصورت مُلاقات

Next Post

7 ستمبر پاک فضائیہ کے شیروّں کی کامیابی کا دن

مزیدخبریں

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی
کالم

ناقابل برداشت گستاخی پر بھارت کو معافی مانگنی ہوگی

09/01/2022
حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں
کالم

حکومت کی ڈنگ ٹپاوّ معاشی پالیسیاں

09/01/2022
پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد
کالم

پنجاب میں صرف پی ٹی آئ کا شیر زبیر نیازی اور شیرنی ڈاکٹر یاسمین راشد

09/01/2022
عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ
کالم

عمران خان کا لانگ مارچ اور حکومتی بوکھلاہٹ

09/01/2022
پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ
کالم

پاکستان اور بھارت میں کاروباری سوچ

09/01/2022
برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..
کالم

برادر صفدر اقبال ایڈووکیٹ کو انٹرنیشنل لائر ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر قلبی مُبارک آباد..

08/29/2022
Next Post
7 ستمبر پاک فضائیہ کے شیروّں کی کامیابی کا دن

7 ستمبر پاک فضائیہ کے شیروّں کی کامیابی کا دن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

02/08/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

02/08/2023

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

02/08/2023

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« جولائی   ستمبر »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!