Categories: کرائم

ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑے کے بعد نوجوان نے پستول نکال لیا

نوجوان کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار سے معمولی  تلخ کلامی  کے بعد نوجوان نے پستول نکال کر اہلکار پر تان لیا۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل  کے مطابق کراچی میں نوجوان کو ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا تو دونوں نے سخت الفاظ کا تبادلہ کیا اور پھر بحث بڑھتے بڑھتے توتکار پر پہنچ گئی جس کے بعد  نوجوان نے پستول نکال لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر ریکارڈ میں محفوظ کر لی اور نوجوان کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کچھ روز قبل بھی لاہور میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ٹاؤن ہال ملازمین نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، لاہور پولیس نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں ٹاؤن ہال کے قریب ٹریفک وارڈن نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بیرئیر ہٹانے سے منع کیا تھا، منع کرنے کہ بعد موٹر سائیکل سوار طیش میں آگیا اور  اس نے بیرئیر کو ٹھڈے مارنا شروع کردیے تھے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے فون کر کے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں کو بلا لیا  تھا اور  وہ سب مل کر وارڈن کو اغوا کر کے ٹاؤن ہال لے گئے تھے۔ ٹاؤن ہال لے جانے کے بعد ٹریفک وارڈن کو  تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھا اور پھر  نیم بہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا تھا اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، سرکاری معاملات میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago