اونٹ صحراؤں اور ریگستانوں کا جانور ہے۔ اونٹ کے رہنے کے لیے موضوع علاقے صحرائی علاقے ہی مانیں جاتیں ہیں۔ پاکستان صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اونٹوں کو ایک عجیب بیماری نے آن گھیرا ہے۔ عجیب اور پراسرار بیماری اب تک کئی اونٹوں کی زندگیاں نگل چکی ہے۔ مقامی لوگ اونٹوں میں آنے والی اس بیماری سے بہت پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی ہے، مقامی غلہ بانوں کا کہنا ہے کہ پراسرار بیماری سے کئی اونٹ اب تک مرچکے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔پاکستانی نجی ٹی وی کے مطابق بیماری سے سینکڑوں اونٹ بیماری کی وجہ سے متاثر بھی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ پراسرار بیماری سے اونٹ کی جلد شدید متاثر ہورہی ہے جس سے اونٹ کمزور ہوکر مررہے ہیں۔ البتہ اس حوالے سے ضلعی ویٹنری آفیسر ڈاکٹر عاقل نے کہا ہے کہ اونٹوں کی بیماری سے متعلق ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اونٹوں کی ہلاکتوں یا متاثرہ اونٹوں کی صحیح تعداد کا اندازہ ٹیموں کے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…
لاہور میں مبینہ مغویوں کی بازیابی، عدالت نے کیسز نمٹا دیے لاہور: مبینہ مغویوں کی بازیابی سے متعلق مختلف کیسز…
عالمی غذائی بحران کا خدشہ، پاکستان کو ہنگامی اقدامات کا مشورہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ عالمی غذائی…
لاہور ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن شروع لاہور: ستھرا پنجاب ایجنسی کی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ…