راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) تھانہ روات کے علاقے میں ایک باپ نے مبینہ طور پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقتولہ کے اہلخانہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور فارنزک تجزیہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں واضح طور پر درج ہے کہ والد نے اپنی بیٹی کو موبائل فون سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم کرنے کا حکم دیا تھا، اور جب اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو غصے میں آ کر بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔