Categories: کرائم

مردان میں گمشدہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم کا معمہ حل، دوست قاتل نکلا

مردان – خیبرپختونخوا کے علاقے مردان میں فرسٹ ایئر کے گمشدہ طالبعلم مزین علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، 2 فروری کو مقتول کے والد سرتاج خان نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے گمشدہ طالبعلم کی تلاش کے لیے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی اور تحقیات شروع کردیں۔ تحقیقات کے دوران مزین علی کی لاش ایک کھنڈر نما مکان سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقتول کے دوست زریاب کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا، جو خود میٹرک کا طالبعلم ہے۔ دوران تفتیش زریاب نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم مقتول سے عمر میں ایک سال چھوٹا ہے۔ پولیس نے آلہ قتل (پستول) بھی برآمد کر لیا ہے۔

ایس پی صدر سرکل فیاض خان کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے تمام محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago