پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوہستان مالی اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے نیب پشاور میں طلب کیا گیا، جہاں وہ جمعرات کی صبح پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا، کوہستان میں 40 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تفتیش کر رہا ہے، جس میں اعظم سواتی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو اعظم سواتی کی جانب سے پہلے دیے گئے جوابات پر عدم اطمینان تھا، اسی لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ: "مکان کی فروخت سے متعلق تمام دستاویزات نیب کے حوالے کردی ہیں، اور مطالبہ کرتا ہوں کہ کوہستان اسکینڈل میں ملوث تمام کرپٹ عناصر کو عبرت ناک سزا دی جائے، جنہوں نے خیبر پختونخوا کے وسائل کو نقصان پہنچایا۔”
اعظم سواتی نے کہا کہ آج معلوم ہو جائے گا کہ سینیٹ انتخابات کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کا اتفاق ہوچکا ہے یا نہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سینیٹ کے ٹکٹس وہی تقسیم ہوئے جیسا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا۔ صحافی کی جانب سے جب 90 روزہ احتجاجی تحریک سے متعلق سوال کیا گیا، تو سینیٹر اعظم سواتی نے جواب دینے سے گریز کیا اور نیب دفتر کی طرف بڑھ گئے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…