اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز کو رات گئے ہاسٹل کے کمرے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایمان اپنی تین رومیٹس کے ساتھ موجود تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، جس نے سفید لباس پہن رکھا تھا۔ وہ ہاسٹل میں داخل ہوا، ایمان کو گولی مار کر قتل کیا، اور اسی راستے سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی زید خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایمان کا تعلق ضلع مانسہرہ کے گاؤں شلیہ سے تھا۔ پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے، جبکہ قاتل کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔