داتا دربار پولیس کی کارروائی، دو رکنی نقب زن گینگ گرفتار

داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رات گئے بند دکانوں اور گھروں میں اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان گھروں سے موبائل فونز، لوہے کی اشیا اور دیگر قیمتی گھریلو سامان چوری کرتے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقب زنی میں استعمال ہونے والے آلات، 4 موبائل فونز اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر عرف تارا اور ولید کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے، جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔

web

Recent Posts

کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوارچینی شہری جاں بحق

کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چینی شہری…

2 گھنٹے ago

غازی روڈ کے علاقے میں 12 گھنٹوں سے بجلی بند

غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی گلی نمبر 4 میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث…

2 گھنٹے ago

اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل ہونگے

سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔…

2 گھنٹے ago

ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن جاری ہے،…

3 گھنٹے ago

لاہور چیمبر الیکشن میں 9 روز باقی، انتخابی سرگرمیاں عروج پر

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، بزنس کمیونٹی کے سب سے…

3 گھنٹے ago

گلبرگ 3 اکرم پارک کی گلیوں میں بجلی کی تاروں کا بے ہنگم جال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

گلبرگ 3 کے علاقے اکرم پارک کی متعدد گلیوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاروں کے بے ہنگم…

3 گھنٹے ago