کیولری چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار چینی شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جا گرا، جہاں وہ ایک اور گاڑی سے بھی ٹکرا گیا۔
شدید حادثے کے نتیجے میں چینی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس نے لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، جبکہ حادثے کا باعث بننے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے میں ملوث گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ…
غازی روڈ کے مست اقبال روڈ کی گلی نمبر 4 میں گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث…
سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔…
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا آپریشن جاری ہے،…
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں صرف 9 روز باقی رہ گئے، بزنس کمیونٹی کے سب سے…
گلبرگ 3 کے علاقے اکرم پارک کی متعدد گلیوں میں بجلی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی تاروں کے بے ہنگم…