کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ٹریک نے ریلیز ہوتے ہی ہلچل مچا دی ہے۔
ایونٹ کے آفیشل ٹریک کی ویڈیو گزشتہ شام پاکستان سپر لیگ کے چینل پر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر جاری کی گئی۔
ویڈیو کو صرف 16 گھنٹوں میں ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تقریباً 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
یہی نہیں، یہ ویڈیو پاکستان میں یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں نمبر 2 پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔
رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل ٹریک میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ اس کے موسیقار عبداللہ صدیقی ہیں۔
میگا ایونٹ پی ایس ایل 7 کے آغاز سے قبل ہی آفیشل ٹریک نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک ماحول بنا دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار سے بھارت میں بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔