دبئی(ویب ڈیسک) ایکسپو 2022 میں شرکت کے دوران پاکستانی اداکار اور تھیٹر آرٹسٹ احد رضا میر کی سابق اہلیہ اداکارہ سجل علی کے نام کے نعرے لگ گئے۔
گزشتہ روز سے سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جہاں طلاق کی خبریں وائرل ہیں وہیں احد رضا میر کی دبئی ایکسپو 2022 میں شرکت کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں شرکا نے احد رضا میر کے سٹیج پر آتے ہی سجل کے نام پر نعرے لگائے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احد رضا میر نے ان نعروں کے جواب میں سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دوسری جانب سجل علی اس سے قبل 23 مارچ کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں۔