بالی وڈ اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی
بالی وڈ اداکار گووندا نے خود کو گولی مار لی
بالی ووڈ کے مشہور اداکار گووندا حادثاتی طور پر خود اپنی گولی کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے فائر کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے گووندا اب خطرے سے باہر ہیں اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ اداکار کے جوہو میں واقع گھر پر پیش آیا، جہاں وہ حادثے کے وقت اکیلے تھے۔ ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا اس وقت کولکتہ میں تھیں۔
پولیس کے مطابق، اس واقعے کے حوالے سے گووندا کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ اداکار کو جوہو کے قریب کرٹیکیئر اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا۔
گووندا کے منیجر شاشی سنہا کا کہنا تھا کہ اداکار ریوالور کو الماری میں رکھنے کی کوشش کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے گولی صرف گووندا کے پیر کو لگی اور وہ اب بہتر ہیں۔
خیال رہے کہ گووندا 90 کی دہائی کے مقبول ترین بالی ووڈ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 80 کی دہائی میں ایکشن ہیرو کے طور پر اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا اور بعد میں کامیڈی کرداروں سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ گووندا رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں اور اب شیو سینا کے رکن ہیں، جس میں انہوں نے رواں سال شمولیت اختیار کی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…