Categories: انٹرٹینمنٹ

اپنے آپ سے شادی کرنے والی ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی

26 سالہ کبریٰ آئیکت نے استنبول میں واقع ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا ئی

اپنے آپ سے شادی کرنے والی ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی

استنبول : ترکیہ کی مشہور ٹک ٹاکر کبریٰ آئیکت نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ کبریٰ آئیکت نے استنبول میں واقع ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ یہ افسوسناک واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے، جسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ کبریٰ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

کبریٰ آئیکت کی آخری ٹک ٹاک ویڈیو میں انہیں اپنے گھر کی بالکونی صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ "میرا وزن روزانہ گر رہا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کروں۔ میں نے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن وزن میں اضافہ نہیں ہورہا۔ مجھے فوری طور پر وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔”

یاد رہے کہ کبریٰ آئیکت نے 2023 میں اپنی خود سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔ ان کی زندگی کے اس انوکھے قدم اور اب اس افسوسناک انجام نے لوگوں کی توجہ مزید حاصل کی ہے۔

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

14 گھنٹے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

15 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

15 گھنٹے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

15 گھنٹے ago