خفیہ کیمروں سے اداکارئوں کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی ہیں: بھارتی اداکارہ

خود کئی مرد اداکاروں کو وینیٹی وینز میں موبائل فونز پر نازیبا ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا: رادھیکا سرتھ کمار

خفیہ کیمروں سے اداکارئوں کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی ہیں: بھارتی اداکارہ

تلنگانہ: بھارتی اداکارہ رادھیکا سرتھ کمار نے ملیالم فلم انڈسٹری میں ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ رادھیکا سرتھ کمار نے بتایا ہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے لیے وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ ان کیمرے کے ذریعے اداکاراؤں کی غیر اخلاقی ویڈیوز ریکارڈ کی جاتی تھیں جنہیں مرد اداکار اپنے موبائل فونز پر دیکھتے تھے۔
رادھیکا سرتھ کمار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کئی مرد اداکاروں کو وینیٹی وینز میں موبائل فونز پر نازیبا ویڈیوز دیکھتے ہوئے دیکھا، اور یہ اداکار ویڈیوز دیکھتے ہوئے ہنس رہے تھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اس بارے میں ٹیم کے ایک رکن سے سوال کیا، تو اس نے تصدیق کی کہ وینیٹی وینز میں خفیہ کیمرے لگے ہیں جو اداکاراؤں کی کپڑے بدلنے کی ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں۔
رادھیکا نے اپنی ساتھی اداکاراؤں کو اس بارے میں خبردار کیا اور خود بھی وینیٹی وینز میں کپڑے تبدیل کرنے اور آرام کرنے سے احتراز کیا۔ اس انکشاف کے بعد ملیالم شوبز انڈسٹری میں ایک بار پھر ‘می ٹو’ مہم کا آغاز ہوا ہے، جس میں کئی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
یہ انکشاف ایک حساس مسئلے پر روشنی ڈالتا ہے اور اس کے بعد سیکیورٹی اور اخلاقی اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ رادھیکا سرتھ کمار کی یہ باتیں ملیالم فلم انڈسٹری میں تبدیلی کی ایک نئی لہر کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago