Categories: انٹرٹینمنٹ

کیریئر آگے بڑھانے کیلئے مخصوص شخص کے پاس جانے کا کہا گیا،سومی علی کا انکشاف

انتہائی شرمندگی کے مناظر دیکھے ہیں، اور خواتین کو صبح سویرے ہوٹلوں سے پریشانی کے عالم میں باہر آتے دیکھا ہے

کیریئر آگے بڑھانے کیلئے مخصوص شخص کے پاس جانے کا کہا گیا،سومی علی کا انکشاف

کیرالہ: ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کے استحصال کے حوالے سے ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد، جنوبی بھارت کی اس فلم انڈسٹری میں بدسلوکی کے واقعات سامنے آنے کے بعد کئی اداکاراؤں نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ماضی میں سلمان خان کی گرل فرینڈ سمجھی جانے والی اداکارہ سومی علی نے بھی کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں بدسلوکی کا سامنا کیا۔
سومی علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر #MeToo واقعات کا سامنا کیا، اور انہیں یہ وارننگ دی گئی کہ اگر وہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں تو انہیں ایک مخصوص شخص کے پاس جانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انتہائی شرمندگی کے مناظر دیکھے ہیں، اور خواتین کو صبح سویرے ہوٹلوں سے پریشانی کے عالم میں باہر آتے دیکھا ہے۔ ان خواتین کو نامور افراد، بشمول اداکاروں، نے استحصال کا نشانہ بنایا۔
سومی علی نے کہا کہ استحصال کرنے والوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو تہذیب کے ساتھ اپنی خاندانی زندگی گزارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا تجربہ صرف ایک کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ جہاں بھی کچھ غلط ہوتا ہے یہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نظام میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔
سومی علی نے امید ظاہر کی کہ ہیما کمیٹی کی رپورٹ انڈسٹری کے لیے ایک بیداری کا باعث بنے گی، تاکہ خواتین اور مردوں کی حفاظت کی جا سکے جو بدسلوکی کا شکار ہوتے ہیں، اور وہ بغیر کسی خوف کے اپنے کام جاری رکھ سکیں۔

web

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ پشاور: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس (منکی پاکس) کے کیسز میں اضافہ…

14 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی میں کمی پر جماعت اسلامی اور حکومت میں اتفاق

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…

14 گھنٹے ago

لاہور میں نازیبا حرکت کی مبینہ کوشش، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

لاہور: جوہر ٹاؤن میں بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے…

14 گھنٹے ago

پاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور بڑھانے کی مخالفت

اقوام متحدہ: پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات…

14 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام…

15 گھنٹے ago

بولیویا میں مالک کی موت کے بعد 8 سال سے اسپتال کے باہر موجود مرغا توجہ کا مرکز بن گیا

  عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…

4 دن ago