Categories: انٹرٹینمنٹ

شادی نہ ہونے کی وجہ میرے خلاف پھیلائی گئی منفی باتیں ہیں: کنگنا رناوت

میرے خیالات شادی کے بارے میں مثبت ہیں اور میں یقین رکھتی ہوں کہ ہر شخص کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے

شادی نہ ہونے کی وجہ میرے خلاف پھیلائی گئی منفی باتیں ہیں: کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی شادی میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی منفی باتیں ہیں۔ 38 سالہ اداکارہ نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے خیالات شادی کے بارے میں مثبت ہیں اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ ہر شخص کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اور ایک مکمل فیملی کا ہونا ضروری ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کے خلاف بدنامی اور عدالتی کیسز کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پارہی۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ان کی شادی کی بات چلتی ہے، پولیس ان کے گھر آجاتی ہے اور انہیں اٹھا کر لے جاتی ہے۔ ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ساس سسر عدالت سے پیشی کے حکم کی وجہ سے واپس چلے گئے۔ تاہم، بعد میں انہوں نے اس بیان کو مذاق قرار دے دیا۔
کنگنا رناوت نے حال ہی میں بی جے پی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اور انہوں نے 5 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ ان کی سیاسی کامیابی نے انہیں بھارت کی سیاست میں ایک اہم مقام پر فائز کیا ہے۔

web

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ پشاور: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس (منکی پاکس) کے کیسز میں اضافہ…

14 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی میں کمی پر جماعت اسلامی اور حکومت میں اتفاق

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…

14 گھنٹے ago

لاہور میں نازیبا حرکت کی مبینہ کوشش، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

لاہور: جوہر ٹاؤن میں بائیک رائیڈر کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش پر خاتون نے…

14 گھنٹے ago

پاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور بڑھانے کی مخالفت

اقوام متحدہ: پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات…

14 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام…

15 گھنٹے ago

بولیویا میں مالک کی موت کے بعد 8 سال سے اسپتال کے باہر موجود مرغا توجہ کا مرکز بن گیا

  عام طور پر کتوں کو وفاداری کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن جنوبی امریکی ملک بولیویا میں ایک مرغے…

4 دن ago