Categories: انٹرٹینمنٹ

عروہ حسین اور فرحان سعید کے گھر بیٹی کی پیدائش

ہماری بیٹی اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے، ہماری بیٹی ہماری ملکہ ہے

والدین بننا بھی ایک عظیم  رتبہ ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ستارے جب اس رتبے پر فائز ہوئے تو اپنی خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔ عروہ حسین اور فرحان سعید نے اپنے مداحوں کو والدین بننے کی  خوشخبری سُنائی۔ اُنہوں نے اپنی ننھی پری کا ہاتھ تھامے ہوئے تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ  ایک تصویر میں عروہ اور فرحان نے اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عروہ حسین اور فرحان سعید نے بتایا کہ 3 جنوری 2024 کو اُن کے ہاں ننھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔عروہ حسین اور فرحان سعید نے کہا کہ  ہماری خوشی، نعمت اور  زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ اللہ نے ہمارے لیے بھیج دیا ہے۔ ہم نے ہماری بیٹی کا نام  جہاں آرا سعید رکھا ہے، یہ ہماری آنکھوں کا تارا ہے جسے ہم پیارسے آرا کہہ کر پکاریں گے۔

فرحان اور عروہ نے  اپنی ننھی پری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی آپ ہمیشہ ہمارے دلوں کی ملکہ رہیں گی، آپ اپنی آمد سے ہمارے لیے ناقابل تصور خوشی لائی ہیں، آپ کی پیدائش کے ساتھ ہمارا بھی دوبارہ جنم ہوا ہے، ہم آپ کے لیے بہترین والدین بنیں گے۔

آخر میں عروہ حسین اور فرحان سعید نے بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی جہاں آرا سعید کے بہتر مستقبل، صحت و تندرستی اور اچھے نصیب کے لیے دُعا  بھی کی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago