سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اور دنیا نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ موقع ہمیشہ پچھلے سال کی اہم یادوں، واقعات اور مشہور شخصیات کو یاد کرنے کا ہوتا ہے۔ گوگل نے بھی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔
یہ فہرست مختلف شعبوں پر مشتمل ہے، جن میں کھیل، شوبز، فوٹوگرافی اور سیاست شامل ہیں۔ پاکستانی عوام کی توجہ حاصل کرنے والی یہ شخصیات اپنی منفرد وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں رہیں۔
ایرانی فوٹو جرنلسٹ عباس عطار 2018 میں وفات پا چکے ہیں، لیکن 2024 میں پاکستانیوں نے ان کے بارے میں جاننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ عباس عطار نے انقلابات، جنگوں اور سماجی تبدیلیوں کو اپنی بلیک اینڈ وائٹ فوٹوگرافی کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کا کام عالمی سطح پر کئی گیلریز میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جسے بے حد پذیرائی ملی۔
لبنانی نژاد امریکی شاعرہ اور مصنفہ ایتل عدنان 2024 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں۔ ایتل عدنان اپنی ادبی خدمات اور بصری آرٹ کے ذریعے دنیا بھر میں مشہور تھیں۔ ان کے تخلیقی کاموں نے انہیں ایک کامیاب عرب امریکی مصنفہ کے طور پر متعارف کروایا۔
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے اولمپکس مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ذریعے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں نہ صرف پاکستانی عوام کا ہیرو بنایا بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کا نام گونجا۔
اداکارہ ثناء جاوید کی ذاتی زندگی 2024 میں عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی اور کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی نے انہیں خبروں میں نمایاں رکھا۔
کرکٹر شعیب ملک اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا سے طلاق اور ثناء جاوید سے شادی کے باعث عوامی بحث کا حصہ رہے۔ ان کی یہ نئی شادی سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور بحث کا باعث بنی۔
مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنی متنازعہ ویڈیوز اور برطانیہ کی سیاست میں شمولیت کے دعوے کی وجہ سے 2024 میں خبروں کا حصہ رہیں۔ ان کی بولڈ ویڈیوز اور بیانات نے انہیں سرچ انجن پر نمایاں رکھا۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک اپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد مشہور ہوئیں۔ ان کے مطابق یہ ویڈیوز جعلی تھیں، لیکن یہ واقعہ انہیں سوشل میڈیا پر نمایاں کرنے کا سبب بنا۔
اداکارہ زویا ناصر کی معذرت خواہانہ حرکت، جب انہوں نے ایک مداح کا موبائل گرا دیا، انہیں خبروں میں لے آئی۔ ان کی عاجزی اور مداحوں سے معافی نے لوگوں کو متاثر کیا۔
بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی اپنے بیٹے کی شاندار شادی نے 2024 میں عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ اس شادی کی شاہانہ تقریبات اور مہمان نوازی نے انہیں خبروں کا مرکز بنایا۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…