بڑی خوشخبری،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی قریب
کراچی:پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اچھی خبر ہے۔ یورپی یونین کے بعد اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے بتایا کہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں برطانوی حکام کے ساتھ ایک اہم آن لائن اجلاس شیڈول ہے، جبکہ جنوری میں برطانیہ کی محکمہ ٹرانسپورٹ کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکام ہماری ایوی ایشن سروسز کا جائزہ لیں گے، جس طرح یورپی یونین نے ہماری ویلیویشن کی تھی۔ امید ہے کہ یہ عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا اور مارچ 2024 میں برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ماضی میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلائی جاتی تھیں۔ ان میں لندن کے لیے 10، مانچسٹر کے لیے 9، اور برمنگھم کے لیے 2 پروازیں شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی سے نہ صرف قومی ایوی ایشن انڈسٹری کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی تقویت ملے گی۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…