آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات

چینی بینکوں، بشمول چائنا ڈیویلپمنٹ بینک اور انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا، سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرض لیا گیا

آئی ایم ایف سے کتنی شرح سود پر قرضہ لیا گیا؟ حکومتی انکشافات

اسلام آباد: حکومت کی قرضوں پر شرائط اور سود کی تفصیلات سامنے آگئیں۔حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر غیر ملکی اداروں سے حاصل کردہ قرضوں پر شرح سود اور ادائیگی کی شرائط کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں بلند سود کی شرحوں کا انکشاف ہوا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا قرض 5 فیصد کی شرح سود پر حاصل کیا۔ اس میں 3.37 فیصد ایس ڈی آر ریٹ، 1 فیصد مارجن، اور 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں۔ یہ قرض 10 سال کی مدت میں 12 اقساط میں واپس کرنا ہوگا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چینی بینکوں، بشمول چائنا ڈیویلپمنٹ بینک اور انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا، سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرض لیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے بھی قرضے لیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں کہا کہ مہنگے قرضے لینے کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ کمرشل بینکوں سے قرض اپنی شرائط پر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کر لیا گیا ہے، اور کمیٹی کو ہر اقدام سے آگاہ رکھا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ سے رجوع کرنے اور رواں مالی سال میں پانڈا بانڈز کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی اشاریوں میں بہتری آ رہی ہے، جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 دن ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

1 دن ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

1 دن ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

1 ہفتہ ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

1 ہفتہ ago