Categories: انٹرٹینمنٹ

ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ کی افواہ کی حقیقت بتا دی

گلوکار نے اپنی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم میں اہم باتیں شیئر کیں

ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ کی افواہ کی حقیقت بتا دی
ممبئی:
بھارت کے مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم 20 دسمبر 2024 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ہنی سنگھ نے اپنے کیریئر کے اتار چڑھاؤ اور تنازعات پر کھل کر بات کی، جن میں ایک بڑا سوال یہ تھا کہ شاہ رخ خان نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

ہنی سنگھ نے بتایا کہ جب شاہ رخ خان کی فلم "چنئی ایکسپریس” کا گانا "لنگی ڈانس” کامیاب ہوا، تو شاہ رخ خان نے انہیں اپنے ساتھ ٹور پر جانے کی دعوت دی۔ ہنی سنگھ نے کہا کہ وہ اس وقت تھک چکے تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے شاہ رخ کی آفر قبول کی۔

ہنی سنگھ نے بتایا کہ "ایک دن ٹور کے دوران مجھے پرفارم کرنے کی حالت نہیں تھی، لیکن مجھے پرفارم کرنے کے لیے کہا جا رہا تھا۔ جب ہم شکاگو پہنچے، تو میں نے شاہ رخ سے کہا کہ مجھے پرفارم کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ میں سمجھتا تھا کہ اگر میں اس شو میں پرفارم کروں گا تو میری حالت اور خراب ہو جائے گی۔ لیکن میرے مینیجر نے مجھے تیار ہونے کو کہا۔”

ہنی سنگھ نے کہا کہ "میرے سر منڈوانے کے باوجود مجھے پرفارم کرنے کے لیے کہا گیا۔ میں نے اپنا سر ایک کپ سے مارا جس سے مجھے چوٹ آئی اور ٹانکے بھی لگے۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے مجھے تھپڑ مارا تھا، حالانکہ وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور کبھی بھی مجھ پر ہاتھ نہیں اٹھائیں گے۔”

دستاویزی فلم میں ہنی سنگھ کی بہن سنیہا سنگھ نے بتایا کہ ہنی سنگھ نے انہیں میسج کیا تھا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور انہیں بچانے کے لیے اسکائپ پر بات کرنا چاہتے تھے۔ سنیہا نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہنی سنگھ کو فوراً بھارت واپس لایا جائے۔

حال ہی میں، یو یو ہنی سنگھ نے اپنے ایلبم "گلوری” کے ساتھ واپسی کی ہے، جس میں 18 گانے شامل ہیں اور اس میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ کئی بین الاقوامی کولابوریشنز بھی ہیں۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago