پالتو بلی بن گئی ’سوکن‘، بیوی نے شوہر پر مقدمہ دائر کر دیا
بھارت:بھارت کی ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کرناٹکا ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ان سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو نظرانداز محسوس کرتی ہیں۔
خاتون نے شکایت کی کہ جب وہ شوہر سے اس بارے میں بات کرتی ہیں تو دونوں کے درمیان لڑائی ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، خاتون کا کہنا تھا کہ بلی نے کئی بار انہیں نوچ لیا، مگر شوہر نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
عدالت نے خاتون کی شکایت کو مسترد کر دیا اور انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ یہ شکایت غیر سنجیدہ ہے۔ جسٹس ایم ناگاپراسنا نے کہا کہ اس میں ظلم یا ہراسانی کا کوئی الزام نہیں تھا، بس یہ کہا گیا کہ شوہر بلی کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس قسم کی شکایات سے عدالتی نظام میں تاخیر آتی ہے اور اس طرح کے مقدمات کو عدالت میں لانے سے گریز کرنا چاہیے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…