ہانیہ عامر کا باربی ڈول جیسا نیا انداز، سوشل میڈیا پر دھوم
ہانیہ عامر کا باربی ڈول جیسا نیا انداز، سوشل میڈیا پر دھوم
لاہور: پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور شوبز انڈسٹری کی چمکدار ستارہ، ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو اپنے نئے فوٹو شوٹ سے حیران کر دیا ہے۔ ہانیہ کی دلکش اور منفرد شخصیت نے ان کے حالیہ فوٹو شوٹ کو بے حد مقبول بنا دیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
پاکستان کے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں مقبول اور جذب نظر اداکارہ ہانیہ عامر نے حال میں ہی اپنے انسٹا گرام کے اکاؤنٹ پر ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔ اس فوٹو شوٹ میں ہانیہ گلابی رنگ کے دلکش لباس میں نظر آئیں، جس نے ان کی چلبلی اور معصوم شخصیت کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
ان کی تازہ ترین تصاویر میں ہانیہ کسی حقیقی باربی ڈول کی مانند دکھائی دے رہی ہیں، جس نے مداحوں کے دلوں کو جیت لیا ہے۔ ان کا یہ دلکش انداز نہ صرف ان کے فالوورز بلکہ شوبز انڈسٹری کی دیگر مشہور اداکاراؤں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے اور تعریفی تبصروں کی بھرمار ہے۔ مداحوں کی جانب سے ہانیہ کی خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ان کے نئے فوٹو شوٹ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے نئے فوٹو شوٹ میں نہ صرف خوبصورتی کا مظاہرہ کیا بلکہ انہوں نے فیشن کی دنیا میں بھی اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔
اداکارہ کی یہ تصاویر ان کی فیشن سینس اور ماڈلنگ کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔
دوغلی امن پالیسی عمر فاروق سٹوڈنٹ آف لا کونٹری یونیورسٹی لندن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…