Categories: انٹرٹینمنٹ

شوہر لڑکیوں کے چکر میں نہ پڑیں اس لئے دوسری شادی کی اجازت دی، سلمی ظفر

میری ساس وہ شخصیت ہے جنہوں نے مجھے زندگی کی حقیقتیں سکھائیں، پاکستانی اداکارہ کے اہم انکشافات

لاہور: پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں کے ساتھ افیئرز رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔
حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہونے والی سلمیٰ ظفر عاصم نے اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی اہم راز شیئر کیے۔
اداکارہ نے اپنی شادی کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے انٹر کے امتحان کا نتیجہ اور شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد تیار ہوا۔ شوہر اور ان میں پانچ سال کا فرق ہے اور ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ سلمیٰ نے اپنی ساس کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ساس ہی وہ شخصیت ہے جس نے انہیں زندگی کی حقیقتیں سکھائیں، اور وہ جو کچھ بھی ہیں ساس کی رہنمائی کی بدولت ہیں۔
شوہر کی دوسری شادی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جب ان تک عاصم کی دوستیوں کا پتہ چلا، تو ابتدائی تین ماہ کافی مشکل گزرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بھوک اور پیاس ختم ہوگئی، لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے سسر سے مشاورت کی اور پھر شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے خود عاصم کو کہا کہ وہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ دوستی کرنے کے بجائے نکاح کر لے۔ اس بات پر بچوں کو منانا بھی ان کے لیے ضروری تھا۔ ایک حادثے کے بعد، سلمیٰ نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کی بجائے زندہ دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں راضی ہو کر ان کے والد کی دوسری شادی کو قبول کرنا ہوگا۔ اس پر ان کے بیٹے نے کہا کہ اگر وہ عاصم کی شادی کے بعد نہ روتے تو وہ تیار تھے۔
سلمیٰ ظفر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں سوتیلے بیٹے بھی ان کے اپنے بیٹے کی طرح ہیں، اور آج ان کے پاس تین نہیں، چار اولادیں ہیں، جو آپس میں حقیقی بہن بھائیوں کی طرح محبت کرتی ہیں۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago