Categories: ورلڈ

ایمبولینس کی سپیڈ بمپ سے ٹکر ،مردہ شخص اچانک زندہ ہوگیا

65 سالہ پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا تھا

نئی دہلی: بھارت میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک مردہ شخص اسپیڈ بمپ سے ٹکرانے کے بعد زندہ ہوگیا، جس نے سب کو حیران کن حد تک چونکا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لیے لے جایا جا رہا تھا، کہ جیسے ہی ایمبولینس اسپیڈ بمپ سے ٹکرائی، اس کی حالت میں حیران کن تبدیلی آ گئی۔ اس واقعے میں ان کے خاندان والوں کو یقین نہیں آیا جب انہوں نے دیکھا کہ مردہ شخص کی انگلیوں میں حرکت ہونے لگی۔
الپے کے پوتے، اومکار رامنے نے واقعے کے بارے میں بتایا کہ جب ہمیں ان کی انگلیوں میں حرکت محسوس ہوئی تو ہم دنگ رہ گئے۔ فوراً گاڑی کو واپس ہسپتال کی طرف موڑا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور چند ہی لمحوں میں الپے کی حالت بہتر ہو گئی۔

 

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

1 دن ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

1 دن ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

1 دن ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

1 دن ago