معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے حالیہ انٹرویو میں اس واقعے کی وضاحت کی ہے جس کا ذکر ان کے شوہر یاسر نواز نے ایک عید پروگرام کے دوران کیا تھا۔ یاسر نواز نے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ ندا نے شدید غصے میں آ کر ان کا لیپ ٹاپ اور ٹی وی توڑ دیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر بھی خاصی بحث ہوئی۔
ندا یاسر نے اس معاملے پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بہت تحمل مزاج تھیں، لیکن مسلسل بے توجہی اور چھیڑنے کے بعد ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا۔ ندا کے مطابق وہ روز صبح مارننگ شو کرتی تھیں جبکہ یاسر نواز رات دیر تک تیز آواز میں ٹی وی چلاتے تھے، جس سے ان کی نیند متاثر ہوتی تھی۔ ندا نے تین دن برداشت کیا، مگر چوتھے دن یاسر کی ہی بوتل اٹھا کر غصے میں ٹی وی پر دے ماری، جو کہ ٹوٹ گیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ ٹی وی خود خرید کر لائی تھیں۔
جہاں تک لیپ ٹاپ توڑنے کا تعلق ہے، ندا نے بتایا کہ یاسر ایک اداکارہ کو کاسٹ کرنے جا رہے تھے، جس پر انہوں نے اعتراض کیا، مگر یاسر نے ان کی بات کو نظر انداز کر دیا۔ بعد ازاں جب ندا نے دیکھا کہ یاسر نے اس اداکارہ کے ساتھ تصویر بھی لیپ ٹاپ پر لگا رکھی ہے، تو جذباتی ردعمل میں آ کر لیپ ٹاپ توڑ دیا۔
ندا یاسر نے کہا کہ ان کا ردعمل کسی حسد یا جنونی کیفیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ جذباتی تکلیف اور نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شوہر بیوی کو چڑھانے کی کوشش کرے تو ایسی صورتحال پیدا ہو ہی جاتی ہے۔
کراچی (ایم وائے کے نیوز) کئی سالوں سے قومی خزانے پر بوجھ سمجھی جانے والی قومی ایئر لائن پی آئی…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سابق ایئر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ 6 اور…
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے 150 ممالک کو واضح وارننگ دے دی ہے کہ…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) کلمہ فلائی اوور پر مسافر رکشہ اور لوڈر گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس کے…
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے خلاف "معرکہ حق" میں تاریخی فتح کے بعد آج ملک بھر میں یوم تشکر…
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے ملک میں سیاسی کشیدگی کے…