رواں سال پاکستان میں مون سون کی زائد بارشیں متوقع: بین الاقوامی موسمیاتی ایپس

بین الاقوامی موسمیاتی ماڈلز نے رواں سال پاکستان میں مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی "جیو نیوز” نے محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں اپریل سے جون تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اس عرصے میں بارشیں مجموعی طور پر معمول کے مطابق رہیں گی۔

ترجمان کے مطابق اپریل سے جون تک ہونے والی بارشوں کا پانی کے ذخائر میں 19 فیصد حصہ ہوتا ہے۔ تاہم خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس عرصے کے دوران معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال موسم سرما میں ملک بھر میں 61 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ برفباری بھی معمول سے 50 فیصد کم ہوئی۔

ملک کے آبی ذخائر کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیمز پہلے ہی ڈیڈ لیول سے نیچے ہیں، اور سندھ کے کئی علاقوں میں معتدل خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ کراچی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں کچی زمین نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث بارش کا پانی زیر زمین جذب ہونے کے بجائے سمندر میں چلا جاتا ہے۔ ترجمان نے کراچی میں واٹر ہارویسٹنگ سسٹم اور کنویں بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری لائی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی ایپس مون سون میں زائد بارشوں کی پیشگوئی کر رہی ہیں، تاہم مون سون کی درست صورتحال سے متعلق حتمی اندازہ مئی کے آخر یا جون کے آغاز میں ممکن ہوگا۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

4 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

4 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

4 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

4 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

4 دن ago