لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو بالآخر لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ نے ان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ صنم جاوید کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں، انہوں نے کوئی ریاست مخالف بات نہیں کی بلکہ محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے عدالت میں صنم جاوید کی ضمانت کی سخت مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے اور وہ ریاست مخالف مواد پھیلانے میں ملوث رہی ہیں۔ تاہم عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کا شمار ان پی ٹی آئی کارکنان میں ہوتا ہے جو گزشتہ کچھ عرصے میں پارٹی سرگرمیوں میں نمایاں طور پر متحرک رہیں، اور متعدد مرتبہ مختلف مقدمات کی زد میں آ چکی ہیں۔ ان کی گرفتاری اور مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے شدید مذمت کی جاتی رہی ہے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…