فائل فوٹو
کراچی:سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک اور متھیرا کے ایک ٹی وی شو کے سیگمنٹ پر تنقید کی جا رہی ہے جس میں دونوں نے ذو معنی جملوں کا استعمال کیا تھا۔ صارفین پیمرا سے شو پر پابندی کی درخواستیں کر رہے ہیں۔
وینا ملک حال ہی میں متھیرا کے شو میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کیریئر پر تفصیل سے بات کی تھی۔ لیکن اسی پروگرام کے ایک حصے میں دونوں اداکاراؤں نے ایسا جملہ استعمال کیا جو مختلف انداز میں معنی دے رہا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
سیگمنٹ میں متھیرا نے وینا ملک کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں کچھ ہنٹس دیے اور پوچھا کہ وہ کس چیز کی بارے میں بات کر رہی ہیں۔ اس کے بعد دونوں نے کھیل کے دوران ذو معنی جملوں کا استعمال کیا۔ گفتگو کے دوران، اگرچہ دونوں نے "ٹارچ” کے بارے میں بات کی، لیکن وہ اس دوران جو گفتگو کر رہی تھیں وہ ذو معنی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین نے نہ صرف ان اداکاراؤں کی گفتگو پر اعتراض کیا بلکہ پیمرا کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے کہ کیسے اسلامی ملک میں یہ ذو معنی گفتگو ٹی وی پر نشر ہو رہی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…