کروڑوں کمانے والے یوٹیوبر معاذ صفدر کو والد نے گھر سے الگ کردیا

tلاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر معاذ صفدر نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ایک جذباتی انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کے والد نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اور ان کے شادی شدہ بھائی اپنے والدین کے گھر سے الگ ہو جائیں۔ یہ فیصلہ نہ صرف اُن کے لیے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی غیر متوقع اور جذباتی لمحہ ثابت ہوا۔

معاذ صفدر، جو اپنی خاندانی زندگی کے مثبت پہلوؤں اور مزاحیہ انداز کے وی لاگز کے لیے جانے جاتے ہیں، اس بار اپنی آنکھوں میں نمی اور دل گرفتہ لہجے کے ساتھ اپنے وی لاگ میں بولے کہ "آج تک جو کچھ بھی کیا، ان کے لیے ہی کیا۔” انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے تینوں بھائیوں کے درمیان گھر کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق معاذ اور ان کے بڑے بھائی، دونوں شادی شدہ اور بچوں والے، اب الگ گھروں میں منتقل ہو جائیں گے، جبکہ سب سے چھوٹا بھائی والدین اور بہنوں کے ساتھ اسی پرانے گھر میں رہے گا۔

وی لاگ کے دوران معاذ نے اپنے والد کی گفتگو کا ایک کلپ بھی شامل کیا جس میں اُن کے والد نے نہایت بردباری سے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ کسی ناراضگی یا سختی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک دور اندیش قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا:

"جب شادی کے بعد بچوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو اصل مسئلے تب جنم لیتے ہیں۔ الگ ہونے کا یہ وقت سب سے بہتر ہے تاکہ تعلقات میں محبت قائم رہے اور دل میں کوئی کدورت نہ آئے۔”

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago