اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی (NSC) کا ایک انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی اعلیٰ ترین عسکری اور سیاسی قیادت شریک ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور اہم وفاقی وزراء جیسے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں، اس کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش، اور ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے اعلان جیسے خطے میں غیر معمولی اور خطرناک واقعات کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پاکستان پر ممکنہ اثرات، توانائی، تجارتی راستوں اور قومی سیکیورٹی کے امور کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے ممکنہ ردعمل، سفارتی حکمت عملی، بین الاقوامی فورمز پر مؤقف، اور اندرونِ ملک سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال جاری ہے۔ کمیٹی خطے میں بڑھتے خطرات کے پیش نظر سرحدوں کی حفاظت، حساس تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی تیاریوں کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اجلاس نہ صرف موجودہ بحران کے فوری اثرات کا احاطہ کرے گا بلکہ آئندہ دنوں کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری ترجیحات پر بھی اثرانداز ہو سکتا ہے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…