ویرات کوہلی کی ایک غلطی نے اونیت کور کی قسمت بدل دی

ممبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی جانب سے اداکارہ و ماڈل اونیت کور کی ایک متنازع تصویر پر حادثاتی انسٹاگرام لائیک نے بالی ووڈ کی اس ابھرتی ہوئی اسٹار کو شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف کوہلی کو سوشل میڈیا پر وضاحتیں دینی پڑیں، وہیں اونیت کور کی برانڈ ویلیو میں حیرت انگیز طور پر 30 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اونیت کور کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کے لائیک کے بعد اداکارہ کی اسپانسرڈ پوسٹس کی قیمت 2 لاکھ سے بڑھ کر 2.6 لاکھ بھارتی روپے فی پوسٹ تک جا پہنچی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اداکارہ نے مبینہ طور پر نئے 12 برانڈز کے ساتھ توثیقی معاہدے بھی سائن کیے ہیں۔ اس واقعے کے بعد اونیت کور نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کو کیش کرانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور ایک کے بعد ایک گلیمرس فوٹو شوٹس سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے، جو تیزی سے وائرل ہوتے گئے۔ صرف چند دنوں میں ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ ساری صورتحال مئی کے اوائل میں اس وقت شروع ہوئی جب ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اونیت کور کی ایک بولڈ تصویر پر ’لائیک‘ کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نوٹ کر لیا۔ واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی جس کے بعد ویرات کو صفائی دینا پڑی۔ سابق بھارتی کپتان نے ٹروتھ سوشل پر وضاحتی پیغام میں لکھا:

"فیڈ کو کلیئر کرتے ہوئے شاید الگورتھم نے غلطی سے کوئی انٹریکشن کر لیا، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہیں، یہ سب غیر دانستہ طور پر ہوا۔”

تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اس وضاحت کو مکمل طور پر قبول نہیں کیا۔ مختلف پلیٹ فارمز پر مداحوں نے ویرات کوہلی کا نام اونیت کور کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا اور کئی دلچسپ میمز اور قیاس آرائیاں سامنے آئیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago