عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گرگئی

تہران (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد عالمی معیشت کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور تجزیہ کاروں کو حیرانی لاحق ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی (West Texas Intermediate) کی قیمت 7.22 فیصد کمی کے بعد 68.51 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 7.18 فیصد کی کمی سے 71.48 ڈالر فی بیرل پر آ چکی ہے۔

یہ غیر معمولی کمی ایسے وقت میں دیکھنے میں آئی ہے جب ایران نے قطر میں امریکی افواج کے ایک اہم اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے مشرق وسطیٰ کی سلامتی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خلیجی خطے کی توانائی ترسیل پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے، بالخصوص آبنائے ہرمز جیسے حساس آبی راستے پر۔

آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں سے روزانہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور کویت سے دنیا بھر کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ اس گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے، جو کہ پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوریا، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر بڑے ممالک کیلئے اہم ترین ذریعہ ہے۔

یہ آبی راستہ نہ صرف تیل اور گیس کی تجارت کا مرکز ہے بلکہ یہاں سے روزانہ تقریباً 90 بحری جہاز گزرتے ہیں، اور سالانہ یہ تعداد 33 ہزار سے تجاوز کر جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں جب خطے میں جنگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہو، عالمی مارکیٹ میں بے یقینی اور اتار چڑھاؤ فطری ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago