فائل فوٹو
لاہور:مشہور ماڈل، اداکارہ اور بزنس وومن نادیہ حسین نے حالیہ دنوں شوبز انڈسٹری کے اندرونی اور تاریک پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی، جس کے باعث ان کے بیانات تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ نادیہ حسین جو کہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن اور شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، نے ایک ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران کئی تلخ حقائق عوام کے سامنے رکھے۔
نادیہ حسین نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری کے اندورنی حالات سے بخوبی واقف ہیں اور جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا کچھ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ بااثر افراد اکثر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں جو کام حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
نادیہ حسین نے بتایا کہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے کے باوجود انہیں بھی کئی بار ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک پروگرام کی میزبانی کی پیشکش کی گئی، لیکن اس کے ساتھ "خصوصی ڈنر” کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ نادیہ نے صاف انکار کر دیا اور اس کام کو قبول نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی حدود کے بارے میں واضح رہی ہیں، لیکن انڈسٹری میں ایسے لوگ موجود ہیں جو نوجوانوں کو دباؤ میں لاکر اپنی ناجائز خواہشات پوری کرواتے ہیں۔
نادیہ نے اعتراف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو جانتی ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں کام کے لیے سمجھوتے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان خواتین کا اپنا فیصلہ تھا اور ان کے اعمال کا ان کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ افراد بھی ان سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، اور لوگوں کو ان پر شک بھی کم ہوتا ہے۔ نادیہ کے مطابق، یہ مسائل صرف شوبز انڈسٹری تک محدود نہیں ہیں بلکہ ہر شعبے میں دیکھے جا سکتے ہیں، جو کہ بدقسمتی کی بات ہے۔
نادیہ حسین نے اپنے بیانات کے ذریعے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہی ہیں اور انڈسٹری کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔ ان کا یہ موقف نہ صرف نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے بلکہ انڈسٹری کے نظام پر سوالیہ نشان بھی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…