بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ریئلیٹی ٹی وی اسٹار شیفالی جریوالہ انتقال کر گئیں۔ 42 سالہ شیفالی، جو 2002 میں سپر ہٹ گانے ’کانٹا لگا‘ میں اپنی دلکش ڈانس پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
ایم وائے کے نیوز ٹی وی کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیفالی جریوالہ کو جمعرات کی شب اچانک طبیعت بگڑنے پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور تین دیگر افراد ان کے ہمراہ تھے۔ تاہم، اسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اسپتال عملے نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔
اگرچہ شیفالی کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک کو ہی سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ شیفالی جریوالہ نے نہ صرف میوزک ویڈیوز میں اپنا لوہا منوایا بلکہ وہ بھارت کے مشہور ریئلیٹی شوز جیسے ’نچ بلیے‘ اور ’بگ باس 13‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی تھیں، جہاں انہوں نے اپنی شخصیت اور صلاحیتوں سے لاکھوں دل جیتے۔
ان کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو گہرے غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے غمزدہ پیغامات اور تعزیتی تبصرے پوسٹ کر رہے ہیں، جب کہ کئی معروف شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شیفالی جریوالہ ان اداکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی محنت، فن اور منفرد انداز سے فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک الگ مقام بنایا۔ ان کی اچانک رخصتی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
سوات(ایم وائے کے نیوز ٹی وی): دریائے سوات میں اچانک آنے والے ہولناک ریلے میں ایک ہی خاندان کے 10…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) : پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کو بالآخر لاہور ہائیکورٹ…
لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…
بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…